اسرائیل کے پاس ایران سے متعلق ثبوت ہیں توتحقیقات کے لیے پیش کرے ،جرمنی

3  مئی‬‮  2018

برلن(این این آئی)جرمن چانسلرانجیلا میرکل نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو قائم رہنا چاہیے۔ تاہم انہوں نے اسرائیل پر بھی زور دیا ہے کہ وہ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق اپنی انٹیلیجنس رپورٹ بین الاقوامی جوہری ایجنسی سے شیئر کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن چانسلر میرکل نے کہا کہ جرمنی فی الحال ایران کے ساتھ 2015ء میں طے پانے والے جوہری معاہدے پر قائم ہے۔

میرکل نے اسرائیل سے کہا کہ وہ تہران کے جوہری منصوبوں کے حوالے سے اپنی انٹیلیی جنس معلومات کا تبادلہ جلد از جلد جوہری سرگرمیوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجسنی سے کرے تاکہ اس حوالے سے فوری طور جانچ پڑتال شروع کی جا سکے۔جرمن چانسلر نے تاہم یہ بھی کہا کہ شام میں ایرانی مداخلت اور تہران کے میزائل پروگرام، اور 2015ء میں تہران اور عالمی طاقتوں کے مابین طے پانے والے جوہری معاہدے کے بعض حصوں کے خاتمے کی صورت میں پیدا ہونے والی صورتحال کے ساتھ ساتھ اس کے جوہری پروگرام سے متعلق بات چیت بھی ہو سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…