ڈرائیونگ کی اجازت ملتے ہی سعودی خواتین نے دھڑا دھڑ ایسا کام شروع کر دیا کہ سب حیران رہ گئے

26  اپریل‬‮  2018

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد اْوبر اور کریم میں خواتین ڈرائیوروں کی مانگ بڑھ گئی اوراب یہ دونوں کمپنیاں یہ توقع لگائے بیٹھی ہیں کہ سعودی عرب میں ڈیڑھ ایک ماہ بعد جون میں خواتین کو جب کاریں چلانے کی اجازت ملے گی تو ان میں بہت سی ان کی سروس کی کاریں بھی چلا رہی ہوں گے اور کسی نامحرم کے ساتھ کار میں سفر سے گریزاں سعودی خواتین کی ایک بڑی اکثریت ان کے ساتھ سواری کو پسند کرے گی۔

امریکی اخبار سے بات چیت میں اْوبر کے علاقائی مینجر انتھونی خورے نے کہاکہ ہمارے نزدیک کاروبار کے حقیقی معنوں میں بے شمار نئے مواقع پیدا ہوں گے۔سعودی عرب میں اب تک قریباً تین ہزار خواتین نے کریم کے ساتھ خود کو ڈرائیور کے طور پر رجسٹر کرایا ہے۔کمپنی نے ان کے لیے خصوصی تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا ہے جن میں انھیں آن لائن پلیٹ فارمز استعمال کرنے کے طریقے بتائے جارہے ہیں ۔کریم کے شریک بانی اور چیف پرائیویسی افسر عبداللہ الیاس کیتو نے کہاکہ خواتین کپتان بہت سی خواتین کو بہتر خدمات مہیا کرنے کے لیے ہماری مدد کریں گی لیکن وہ مردوں کو اپنے ساتھ سوار کرنے سے انکار کردیں گی۔سعودی عرب کی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( پی ٹی اے) کے ترجمان عبداللہ المطائری نے بتایا کہ مرد حضرات کو جن قواعد وضوابط کے تحت ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا کیا جاتا ہے، بالکل انھیں قواعد کے تحت خواتین کو بھی ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جائیں گے اور انھیں کاریں چلانے کی ا جازت ہوگی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…