عرب ممالک میں معمولات زندگی درہم برہم، ٹریفک کا نظام معطل ایسا کام ہو گیا جو کئی صدیوں میں کبھی نہ ہوا، شہریوں کو انتباہ جاری کر دیا گیا

26  اپریل‬‮  2018

ریاض(این این آئی)متعدد عرب ممالک کو رواں ہفتے کے دوران میں ناقابل پیشین گوئی موسمی صورت حال کا سامنا رہا ہے ۔مصر ، سعودی عرب اور غربِ اردن میں شدید بارشیں ہوئیں جس سے ٹریفک کا نظام اور معمولاتِ زندگی درہم برہم ہو کر ر ہ گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے جنوبی صوبے جازان سمیت مختلف علاقوں میں حالیہ دنوں میں موسمی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔

اور ریت کے طوفان کی وجہ سے ایک سو میٹر تک بھی کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔سعودی عرب کے ڈائریکٹر جنرل برائے شہری دفاع کا کہنا تھا مملکت کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور شدید بارش مزید 24گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔مصر کے دارالحکومت قاہرہ اور دوسرے شہروں میں گذشتہ دو روز میں شدید بارشیں ہوئیں اور قاہرہ کے مشرق میں شدید بارشوں سے بڑی شاہراہیں زیر آب آگئیں۔گذشتہ روز اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے میں شدید بارش ہوئی اور دو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے ۔ان میں ایک نوجوان اور ایک ضعیف العمر شخص تھا۔اس فلسطینی علاقے میں آیندہ دو روز تک سیلابی صورت حال متوقع ہے۔ سیلاب سے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں شاہراہیں بند اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ۔الجزائر کے شہر طائرت میں بھی شدید بارشوں کے بعد شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند کردی گئیں اور بہت سے عمارتیں اور مکانات زیر آب آ گئے ۔پڑوسی ملک مراکش کی قومی نظامت برائے موسمیات کے مطابق گرج چمک کے ساتھ آئندہ دوروز تک بارش کا امکان ہے ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…