منشیات کی ڈیجیٹل طریقے سے فروخت، متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہری گرفتار، ایسا طریقہ سامنے آگیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

20  اپریل‬‮  2018

دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ کے ذریعے منشیات فروخت کرنے کے الزام میں ایک پاکستانی شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق 41سالہ پاکستانی ڈرائیور پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر واٹس ایپ کے ذریعے منشیات فروخت کیا کرتا تھا۔پراسیکیوٹر کے مطابق مذکورہ شخص، واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے منشیات اور نارکوٹکس کی فروخت کے پیغامات بھیجا کرتا تھا،

اس سے قبل اسے مراقبت کے علاقے میں 26 دسمبر 2017کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔دبئی پولیس کے اینٹی نارکوٹکس ڈویژن کے ایک لیفٹیننٹ کے مطابق ہمیں باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ یہ شخص الوحیدہ کے علاقے میں اپنے گھر میں منشیات فروخت کرتا ہے ہم نے اس کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس کی جیب سے 16 ہزار 950درہم برآمد کرلیے جن کے بارے میں ہمیں شبہ تھا کہ اس نے منشیات کی فروخت سے حاصل کیے تھے تاہم ملزم کے مطابق اسے یہ رقم اپنی کار کو فروخت کرنے سے حاصل ہوئی۔مذکورہ پولیس افسر کے مطابق ہمارے پاس اطلاعات تھیں کہ وہ منشیات کی فروخت کے لیے سوشل میڈیا جیسے کہ واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام استعمال کرتا ہے، اس کا موبائل فون قبضے میں لیا گیا اور اس کا جائزہ لیا گیا، جس میں موجود میسجز اور آڈیو پیغامات میں ایسے بے شمار الفاظ پائے گئے تھے، جو منشیات کی فروخت کے لیے استعمال ہوتے تھے جبکہ ایک سفید پاڈر کی تصویر بھی ملی۔’دوسری جانب کرائم لیب رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص کے پیشاب کے نمونے میں بھی مارفین اور کوڈین کی موجودگی ثابت ہوئی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…