پاکستان کے بعد ایران کی باری۔۔افغانستان نے صوبہ فراح میںسکیورٹی فورسز کی ناکامی کا ملبہ تہران پر ڈال دیا، طالبان کو اسلحہ اورجنگی سازو سامان فراہم کرنے کا الزام عائد

16  اپریل‬‮  2018

کابل(این این آئی)افغانستان کے صوبہ فراہ کے پولیس چیف فضل احمد شیرزاد نے کہا ہے کہ ایرانی رجیم تحریک طالبان کے جنگجوؤں کو اسلحہ اور جنگی سازو سامان فراہم کر رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فراہ صوبے کے پولیس چیف فضل احمد شیرزاد نے کہا کہ جنوب مغربی صوبے فراہ میں طالبان کے خلاف کی گئی تازہ فوجی کارروائی کے دوران طالبان کے قبضے سے ایرانی اسلحہ اور جنگی سازو سامان بھی برآمد کیا گیا ۔ فراہ صوبے کے پولیس چیف فضل احمد شیرزاد نے کہا کہ

ایران طالبان تحریک کے جنگجوؤں کو اسلحہ اور فنڈز مہیا کررہا ہے تاکہ وہ فراہ ریاست اور ملک کے دوسرے علاقوں میں افراتفری پھیلا سکیں۔شیرزاد کاکہنا تھاکہ فراہ صوبے میں طالبان کے خلاف کارروائی کیدوران جنگجو اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ طالبان کے قبضے سے ملنے والے ہتھیار ایرانی ساختہ ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران طالبان کی مسلح مدد کررہا ہے۔پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ایران سرحدی صوبے فراہ میں انارکی پھیلانے کے لیے طالبان اور دوسرے جنگجو گروپوں کی مدد کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…