6ماہ قید اور 50ہزار ریال جرمانہ، اب ان پاکستانیوں کو یہ سزا بھگتنا ہو گی، سعودی عرب نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

15  اپریل‬‮  2018

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب کے حکام نے کہا ہے کہ عمرے کے ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد ملک میں غیر قانونی قیام کرنے والوں کو 50 ہزار ریال جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمرے کے ویزے پر آنے والوں کو چاہیے میعاد ختم ہونے سے قبل واپس چلے جائیں، انہیں یہاں قیام یا کام کرنے کی اجازت نہیں۔

تاہم ویزے کی مدت کے دوران انہیں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ جانے کی اجازت ہے البتہ کسی چوتھے شہر جانے کی اجازت نہیں۔محکمے نے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال رواں یکم محرم سے 5 رجب تک 39 لاکھ 25 ہزار 210 معتمرین بری، بحری اور فضائی راستوں سے ارض مقدس آئے ہیں۔دوسری طرف سعودی وزارت محنت و سماجی فروغ کی تفتیشی ٹیموں نے 1831 تفتیشی دورے کر کے سعودائزیشن کی 197 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ 51 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ 48 تارکین گرفتار کیے گئے جو اقامہ ولیبر قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیمیں تمام دکانوں، تجارتی اداروں اور شاپنگ مالز میں تفتیشی دورے جاری رکھیں گی۔ دکانوں کے مالکان کو چاہیے زنانہ ملبوسات واشیا فروخت کرنے والی دکانوں میں سعودی خواتین کو بھرتی کریں۔ اسی طرح شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…