آصفہ ریپ کیس، ہندو انتہا پسندوں نے مظلوم خاندان کیساتھ کیا کام کر دیا؟ ایسی خبر آگئی کہ آپ بھی شدید غصے میں آجائیں گے

14  اپریل‬‮  2018

سری نگر(آئی این پی ) مقبوضہ کشمیر میں زیادتی اور قتل کی گئی 8 سالہ آصفہ کا خاندان ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد آبائی علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگیا،مقتولہ کے والد امجد علی نے کہا کہ ہمارے گھروں کو جلانے اور مویشیوں کو مارنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں، ملزمان کی رہائی کے حق میں نکلنے والی ریلیوں اور علاقہ چھوڑنے کی دھمکیاں ملنے پر احساس ہوا لوگوں کی بڑی تعداد ملزمان کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوا میں 8 سالہ بچی آصفہ کو اغوا کے بعد کئی روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا اور اب مقتولہ کے اہلخانہ کو دھمکیاں ملنے کے بعد انہوں نے علاقہ چھوڑ دیا۔ مقتولہ کے والد امجد علی نے کہا ہے کہ ہمارے گھروں کو جلانے اور مویشیوں کو مارنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں جس پر علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر لگا ہے ہمیں انصاف ملے گا لیکن ملزمان کی رہائی کے حق میں نکلنے والی ریلیوں اور ہمیں علاقہ چھوڑنے کی دھمکیاں ملنے پر احساس ہوا ہے لوگوں کی بڑی تعداد ملزمان کے ساتھ ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آصفہ کے گھرانے کو انصاف کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم اب ان کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے ملزمان کے خلاف چارج شیٹ عام کردی جس کے مطابق کمسن بچی کو اغوا کے بعد مندر میں رکھا گیا جہاں اسے تین افراد جنوری کے وسط میں مسلسل 4 روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور بعدازاں اسے گلا دبا کر قتل کیا اور لاش مندر کے قریب ہی پھینکی گئی۔پولیس کے مطابق زیادتی کرنے والے تین ملزمان میں سے ایک پولیس اہلکار ہے جب کہ ایک ریٹائرڈ سرکاری افسر سنجے رام بھی شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…