روس تیار رہے ہمارے میزائل آرہے ہیں ، ٹرمپ کی دھمکی پرروس کا بھی زوردار جواب، جنگ کاخطرہ مزید بڑھ گیا

12  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ہمارے میزائل آرہے ہیںجو عمدہ ، جدید اور سمارٹ ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو بڑی دھمکی دیدی ، ہم تیار ہیں ،امریکی صدر کے کے بیان پر روس کی جانب سے بھی واضح پیغام جاری ۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ اور روس کشیدگی تاریخ کی سب سے بدترین سطح پر آگئی ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹر پیغام جس میں انہوں نے روس کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ ”روس کہتا ہے کہ وہ شام کی جانب فائر کیے گئے تمام میزائل کو مار گرائے گا۔ تو روس تیار ہوجائے، کیوں کہ وہ آرہے ہیں، عمدہ، جدید اورسمارٹ“

۔ٹرمپ نے یہ بھی لکھا کہ روس کو گیس حملہ کرنے والے شخص کا ساتھ نہیں دینا چاہیے تھا جو اپنے لوگوں کو قتل کرتا ہے اور خوش ہوتا ہے۔امریکی صدر نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ امریکا اور روس کے تعلقات تاریخ کی بدترین سطح پر آگئے ہیں جس میں سرد جنگ کا دور بھی شامل ہے۔دوسری جانب امریکی صدر کے ٹویٹ کے جواب میں روسی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ ”امریکہ دھمکیاں نہ دے ہم تیار ہیں ، بہتر ہو گا امریکی سمارٹ میزائل دہشتگردوں کے خلاف استعمال ہوں “۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…