عدم تعاون پر جرمنی کا پاکستانی اوربھارتی شہریوں کو ویزہ نہ دینے کا فیصلہ

31  مارچ‬‮  2018

برلن(این این آئی)جرمنی نے کہاہے کہ بھارت اور پاکستان سمیت کئی دیگر ممالک اپنے شہریوں کی وطن واپسی میں جرمنی کے ساتھ تعاون کرنے سے گریزاں ہیں۔ ایسے ممالک کے عام شہریوں کے لیے جرمن ویزے کا حصول مشکل بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی کی سولہ وفاقی ریاستوں کے وزارائے داخلہ کی کانفرنس کے سربراہ ہولگر شٹاہلنخت نے اس رپورٹ کے بعد وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ۔

کہ تارکین وطن کی واپسی میں جرمنی سے تعاون نہ کرنے والے ممالک کے شہریوں کے لیے جرمن ویزے کا حصول مشکل بنایا جائے۔صوبائی وزرائے داخلہ کی کانفرنس کے سربراہ نے اپنے اس مطالبے کے ممکنہ طور پر کارگر ہونے سے متعلق نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انڈیا ہی کی مثال لے لیجیے، نئی دہلی کے جرمنی میں تجارتی اور اقتصادی مفادات ہیں۔ اگر وہ جرمنی میں مقیم اپنے ایسے شہریوں کی واپسی میں تعاون نہیں کریں گے، جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں تو بھارتیوں کے لیے ویزے کا حصول مشکل بنانے کے بعد نئی دہلی کے اقتصادی مفادات کو بھی شدید نقصان پہنچے گا۔جرمن ریاست سیکسنی انہالٹ کے وزیر داخلہ کے مطابق صوبائی حکومتیں 78 فیصد تارکین وطن کو محض اس لیے ملک بدر نہیں کر پائیں کیوں کہ ایسے پناہ گزینوں کے آبائی ممالک ان کی واپسی کے لیے برلن حکومت سے تعاون پر تیار نہیں۔ صوبائی وزرائے داخلہ کی کانفرنس نے نئے وفاقی وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر کی جانب سے تارکین وطن کی ملک بدریوں میں اضافہ کرنے کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…