سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گردو غبار کا شدید طوفان،حدنگاہ شدید متاثر

31  مارچ‬‮  2018

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور ریاض سمیت مملکت کے دیگر شہروں میں گردو غبار کا شدید طوفان آیا جس کی وجہ سے بعض علاقوں میں حد نگاہ انتہائی متاثر رہی۔اس صورت حال کے بعد سعودی وزارتِ صحت نے تمام اسپتالوں کو ہنگامی حالت نافذ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔عرب ٹی وی کے مطابق مملکت کے شمالی علاقوں میں گردو غبار کے طوفان کا آغاز ہوا۔

جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شمالی ریجن، حفر الباطن، رفحاء اور الجوف کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔گردو غبار کے طوفان کا رخ بعدازاں ریاض اور مشرقی ریجن سمیت کویت تک جاپہنچا۔جدہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت ساحلی علاقوں میں بھی جمعے کو گردو غبار کا موسم چھایا رہا، جدہ اور مکہ مکرمہ میں جمعرات اور درمیانی شب سے موسم گرد آلود ہونا شروع ہوگیا تھا۔ریاض میں محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کے اعلامیے میں شہریوں و مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا گیا کہ ریاض شہر سمیت المجمعہ، شقراء اور الخرج میں غبار کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہے۔محکمہ شہری دفاع نے ہائی وے کا سفر کرنے والے ڈرائیوروں کو انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ اپنا سفر موخر کر دیں۔ادھر وزارت صحت نے ریاض ، حفر الباطن ، شمالی حدود ریجن اور مدینہ منورہ میں تمام اسپتالو ںکو ہنگامی حالت نافذ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، سرکاری اسپتالوں میں سانس کے شعبے کو ہائی الرٹ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…