ماں سے محبت کی مثال قائم ،والدہ کو تکلیف میں دیکھ کرسعودی نوجوان نے اپنا گردہ عطیہ کردیا

24  مارچ‬‮  2018

ریاض(آن لائن)سعودی عرب میں والدہ کو تکلیف میں دیکھ کر نوجوان نے اپنا گردہ عطیہ کردیا۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سالہ محمد عید الزھرانی نے کہا کہ ان کی والدہ گزشتہ 10 برس سے گردے کے عارضے میں مبتلا تھیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ٹرانسپلانٹ ہی بہتر حل ہے۔ والدہ کو جب میں نے کہا کہ میں اپنا گردہ دینا چاہتا ہوں تووالدہ نے سختی سے منع کر دیا۔انہیں خدشہ تھا کہ میری صحت متاثر ہو گی۔ والدہ کو ہر طرح سے راضی کرنے کی کوشش کی

تاہم ان کا اصرار تھا کہ وہ میرا گردہ نہیں لیں گی۔ دیگر بھائی بہنوں نے بھی اپنا گردہ عطیہ کرنے کی کوشش کی وہ نہ مانیں۔ والدہ کی صحت روزبروز گررہی تھی جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اگر جلد ہی کوئی فیصلہ نہ کیا گیا تو مشکل ہو سکتی ہے۔ بالآخر میں نے اپنے ٹیسٹ مکمل کروائے جو والدہ سے میچ کر گئے۔ ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد والدہ کو ہسپتال میں داخل کروادیا گیا۔کامیاب آپریشن کے بعد الزھرانی کاکہنا تھا کہ وہ اس سعادت کے حاصل ہونے پر بے حد خوش ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…