فلسطینی علاقے پر قبضہ کیلئے صیہونیوں کے قتل عام پر پورا گائوں ہجرت کر گیا مگر ایک فلسطینی نے تن تنہا کیسے پورا گائوں صیہونی قبضے میں جانے سے بچا لیا عزم و ہمت کی ایسی داستان کہ بڑے بڑے فوجی منصوبہ ساز دنگ رہ گئے

20  مارچ‬‮  2018

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) 1948ء میں فلسطین پر قبضے کے دوران ایک فلسطینی صحافی نے پورے گاؤں کو صہیونی ٹولیوں کے قبضے میں جانے سے بچا لیا۔ اس صحافی نے جو طریقہ اختیار کیا وہ شائد کسی زیرک ترین جنگی منصوبہ ساز کے دل میں بھی کبھی نہیں آیا ہو گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینی صحافی عارف حجاوی نے یہ پورا واقعہ اپنی ایک ٹوئیٹ میں بیان کیا ۔مذکورہ برس 15 مئی کو صہیونی گروہوں نے خوف و دہشت کو فلسطینیوں کی زبردستی ہجرت کے واسطے بطور ہتھیار استعمال کیا۔

بعض علاقوں میں اس لیے قتل عام کیا گیا تا کہ ملحقہ علاقوں میں رہنے والوں کے دلوں میں خوف بیٹھ جائے اور وہ بچوں ، خواتین اور بوڑھوں کی زندگی کے ڈر سے بھاگ نکلیں،فلسطین کے شہر بیت لحم کا مضافاتی گاؤں بتّیر ان دیہات میں شامل تھا جس کے باسی پڑوسی علاقوں میں ہونے والے قتل عام سے ڈر کر ہجرت کر گئے تھے۔ تاہم فلسطینی صحافی حسن مصطفی مذکورہ گاؤں میں ہی رہا۔ وہ روزانہ شام کو خالی گھروں میں جا کر وہاں تیل کے لیمپ روشن کرتا۔ اس کے نتیجے میں صہیونی عناصر نے گمان کیا کہ بتیر کے رہنے والے چوکنا اور مسلح ہیں۔ اس طرح یہ گاؤں 1948ء میں قبضے سے محفوظ رہا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…