عراق میں ترکی کے لڑاکا طیاروں کا فضائی حملہ،12 مسلح کردجنگجو ہلاک

22  مارچ‬‮  2018

استنبول (این این آئی)ترکی کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شمالی عراق میں ترکی کے لڑاکا طیاروں کے فضائی حملے کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کے کم از کم 12 مسلح ارکان کو ہلاک کردیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے حکام اپنے بیانات میں اکثر بے اثر کا لفظ یہ بتانے کے واسطے استعمال کرتے ہیں کہ مذکورہ دہشت گردوں نے یا تو ہتھیار ڈال دیے ہیں یا وہ ہلاک کر دیے گئے ہیں۔

اور یا پھر قید کر لیے گئے ہیں۔ترکی کی فوج نے واضح کیا کہ شمالی عراق کے علاقے ہاکورک میں نشانہ بنائے جانے والے مسلح عناصر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔ترکی کی جانب سے شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں کو وقفے وقفے سے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جہاں پارٹی سے تعلق رکھنے والے باغی قندیل کے پہاڑی علاقے میں موجود ہیں۔امریکا ، یورپی یونین اور ترکی کردستان ورکرز پارٹی کو ایک دہشت گرد تنظیم شمار کرتے ہیں۔اس پارٹی نے ترکی کے جنوب مشرق میں کرد اکثریتی علاقوں میں تیس برس سے بغاوت کا پرچم بلند کر رکھا ہے۔ اس کے نتیجے میں تقریبا 40 ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…