ٹرمپ کے سمدھی نے قطر کی جانب سے فنڈنگ کی پیش کش مسترد کر دی تھی،امریکی اخبار

21  مارچ‬‮  2018

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کْشنر کے والد چارلس کْشنر نے 2017ء میں قطری وزیر مالیات علی شریف العمادی کی جانب سے پیش کی جانے والی رقم قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کا انکشاف اتوار کے روز چارلس کشنر گروپ کی جانب سے کیا گیا۔گروپ کے مطابق قطری وزیر اور امریکی صدر ٹرمپ کے سمدھی کشنر کے درمیان ملاقات اپریل 2017ء میں نیویارک کے سینٹ ریگز ہوٹل میں ہوئی۔

ملاقات میں قطری وزیر مالیات نے کشنر گروپ کے ایک غیر مستحکم ہوتے ہوئے پراپرٹی کے منصوبے کے لیے فنڈنگ کی پیش کش کی۔ چارلس کشنر نے باور کرایا کہ انہوں نے قطری فنڈنگ کو اس لیے مسترد کیا تا کہ مفادات کے کسی بھی تصادم سے ان کے بیٹے جیرڈ کو ضرر نہ پہنچے جو خاندان کے زیر انتظام کمپنیوں کو چلا رہا ہے اور ساتھ ہی وہائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے مشیر کے منصب پر فائز ہے۔بیان میں چارلس کشنر نے واضح کیا کہ مذکورہ ملاقات کا مطالبہ قطریوں نے کیا تھا اور ملاقات سے قبل ہی فیصلہ کر لیا گیا تھا کہ کسی قسم کی سرکاری فنڈنگ قبول نہیں کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…