طالبان طویل جنگ سے تھک چکے ،مذاکرات کے لیے رضا مند ہوجائیں،امریکہ

21  مارچ‬‮  2018

واشنگٹن(این این آئی)افغانستان میں اعلیٰ ترین امریکی کمانڈر جنرل نکلسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں 16 برس سے جاری لڑائی سے عسکریت پسند اب تھک چکے ہیں اور وقت آ گیا ہے کہ طالبان امن مذاکرات کیلئے رضامند ہو جائیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیںافغانستان میں اعلیٰ ترین امریکی کمانڈر جنرل نکلسن نے کہا کہ افغانستان میں 16 برس سے جاری لڑائی سے عسکریت پسند اب تھک چکے ہیں اور وقت آ گیا ہے کہ طالبان امن مذاکرات کیلئے رضامند ہو جائیں ۔

تاہم اْنہوں نے خبردار کیا کہ طالبان کے ساتھ امن مزاکرات کے ثمرات ظاہر ہونے میں کئی برس لگ سکتے ہیں۔بعض ماہرین اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ موسم بہار کے شروع ہونے کے ساتھ عسکریت پسندوں کی کارروائیاں ایک بار پھر زور پکڑ سکتی ہیں۔ تاہم جنرل نکلسن کا کہناتھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اس کی پیش بندی کرتے ہوئے افغانستان میں موجود امریکی افواج کیلئے دستیاب فوجی وسائل میں اضافہ کر دیا ہے۔ لیکن بعض ماہرین کا کہناتھا کہ اس حکمت عملی سے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے سفارتی کوششوں کو دھچکہ لگے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…