داعش کا قبضہ 100 فیصد ختم ،دہشت گردی کی فنڈنگ روکیں گے،ٹرمپ

21  مارچ‬‮  2018

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تعلقات ماضی کے تمام ادوار کی نسبت سب سے زیادہ مضبوط اور بہترین ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے سے مختصر بات چیت میں انہوں نے کہاکہ سعودی ولی عہد نے مجھے اپنی میزبانی کا شرف بخشا۔ ہماری مضبوط اور دیرینہ دوستی نے ہمیں ایک بار پھر آپس میں ملایا ہے۔ ہم ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں۔

میں جانتا ہوں کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان باراک اوباما کے دور میں تعلقات مثالی نہیں تھے مگر میری حکومت میں سعودی عرب اور امریکا کے درمیان اعتماد اور تعلقات میں مزید استحکام آیا ہے۔ دونوں ملکوں کی جانب سے ایک دوسرے کے ہاں سرمایہ کاری سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ امریکا سعودی عرب کے دفاع کو مشرق وسطیٰ میں انتہائی اہمیت کا حامل سمجھتا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے داعش کا قبضہ 100 فی صد ختم کردیا ہے۔ سعودی ول عہد کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں مشرق وسطیٰ کے تنازعات زیربحث آئے۔ ماضی میں طے پائے سمجھوتوں کو ہم عملی شکل دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ ہم ریاست اور دہشت گردی کے درمیان تعلق کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس حوالے سے الریاض میں ہونے والی کانفرنس سب سے شاندار اجلاس تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…