سٹیفن ہاکنگ کو اب تک دفنایا کیوں نہیں گیا؟ انکی نعش کہاں رکھی گئی، آخری رسومات کب ادا کی جائینگی؟

21  مارچ‬‮  2018

لندن(این این آئی)معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کی ارتھی 31 مارچ کو جلائی جائے گی،میڈیارپورٹس کے مطابق معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کو سپرد خاک کرنے کے بجائے ان کی ارتھی جلائی جائے گی، ان کی آخری رسومات 31 مارچ کو ادا کی جائیں گی۔

آنجہانی سائنسدان کی آخری رسومات 31 مارچ کو ویسٹ منسٹر چرچ میں ادا کی جائیں گی جس کے بعد ان کی راکھ معروف زمانہ سائنسدان آئیزیک نیوٹن اور چارلس ڈارون کی قبور کے نزدیک دفنائی جائے گی۔اس سے قبل ویسٹ منسٹر چرچ سے متصل قبرستان میں سر آئیزیک نیوٹن کو 1727 ء اور چارلس ڈارون کو 1882 ء میں نیوٹن کودفن کیا گیا تھا۔اسٹیفن ہاکنگ کے بیٹوں لوسی، روبرٹ اور ٹم کے مطابق ان کے والد نے گونویلے اینڈ سیسز کالج میں زندگی کے 50 سال سے زائد عرصہ خدمات انجام دیں، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا کہ ان کی آخری رسومات کالج سے متصل چرچ میں ادا کی جائیں۔اسٹیفن ہاکنگ کے بچوں کا مزید کہنا تھا کہ ان کے والد کی زندگی اور کام بہت سے لوگوں کیلئے تھا جن میں مذہب پسند اور لادین دونوں طرح کے افراد شامل ہیں، اس لیے ان کی آخری رسومات 31 مارچ کو ویسٹ منسٹر چرچ میں روایتی انداز میں ادا کی جائیں گی۔واضح رہے کہ اسٹیفن ہاکنگ موٹر نیورو کے مرض میں مبتلا ہوکر 14 مارچ کو 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…