4سال پہلے لاپتہ ملائیشین طیارہ ایم ایچ 370گوگل کی مدد سے مل گیا،ملبے کوکیوں چھپایا گیا؟بڑے راز سے پردہ اٹھ گیا

19  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل ارتھ کی مدد سے لاپتہ ہونے والا ملائشین طیارہ ایم ایچ 370 ڈھونڈ لیا۔آسٹریلوی انجینئیر کا دعویٰ ،عالمی  میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے مکینیکل انجینئیر پیٹر میک مہن نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 4 سال قبل لاپتہ ہونے والے ملائشین طیارے کا سراغ لگا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاز کا ملبہ موریشئس سے 22.5 کلو میٹر کی دوری پر ایک ایسے جزیرے پرموجود ہے جس کی پہلے کبھی تلاش نہیں کی گئی تھی ۔

انجینئیر کا کہنا تھا کہ حکام نے اس طیارے کو ڈھونڈنے سے اس لیے انکار کیا کیونکہ اس طیارے کے ملبے پر گولیوں کے نشانات ہیں،آسٹریلوی انجینئیر پیٹر اس سے قبل بھی کریش ہوئی کئی پروازوں کی تحقیقات کر چکا ہے۔ پیٹر کا دعویٰ ہے کہ طیارے کی تلاش کرنے اور اس سے متعلق تحقیقات کرنے کے لیے جن چار امریکی افسران کو بھیجا گیا تھا انہوں نے کئی معلومات پوشیدہ رکھیں، انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ حاصل کی گئی تمام تر معلومات کو عوام یہاں تک کہ ہماری حکومت سے بھی پوشیدہ رکھا جائے، لیکن ایسا کیوں کیا گیا؟انہوں نے اس گولیوں سے بھرے اس جہاز کے ملبے کے برآمد ہونے کی کوئی اطلاع نہیں دی، کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اس کے برآمد ہوتے ہی ایک نئی انکوائری کا آغاز ہو جائےگا۔پیٹر نے کہا کہ میں نے یہ تمام معلومات آسٹریلیا کی ٹرانسپورٹ اینڈ سیفٹی بیورو کو بھجوا دی ہیں۔واضح  رہے کہ چار سال قبل لا پتہ ہونے والی ملائیشین پرواز ایم ایچ 370 میں 239 مسافر سوار تھے ۔حادثے میں تمام افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…