روس اوربرطانیہ کے درمیان لفظی گولہ باری جاری ،ایک دوسرے پر الزامات

17  مارچ‬‮  2018

لندن/ ماسکو (این این آئی) برطانوی وزیرِ خارجہ نے روسی ایجنٹ پر قاتلانہ حملے کے الزام میں براہ راست روسی صدرپیوٹن پر انگلی اٹھا دی، روس نے الزام مسترد کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی۔امریکی میڈیا کے مطابق ماسکو اور لندن میں ان دنوں سرد جنگ عروج پر ہے۔ لندن میں روسی ڈبل ایجنٹ اور اس کی بیٹی پر قاتلانہ حملے کے بعد دو عالمی طاقتوں میں ٹھن گئی ہے۔ برطانوی وزیرِ خارجہ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ہو

سکتا ہے کہ روسی ایجنٹ پر حملہ پیوٹن کے کہنے پر کیا گیا ہو۔روسی وزیرِ خارجہ نے برطانوی ہم منصب کے بیان کو سفارتی اخلاقیات کے منافی قرار دیتے ہوئے برطانوی سفارتکاروں کی ملک بدری کی دھمکی دے دی ہے۔اس سے پہلے برطانوی وزیرِ اعظم ٹریزا مینے 23 روسی سفارتکاروں کو ایک ہفتے کے اندر برطانیہ چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ برطانوی کابینہ اور شاہی خاندان کا کوئی رکن روس میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ کی تقریب میں شرکت نہیں کرے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…