شمالی کوریا کے ساتھ جلد معاہدہ ہوجائے گا، امریکی صدرپرعزم

10  مارچ‬‮  2018

واشنگٹن(این این آئی) امریکا اورشمالی کوریا میں کشیدگی اختتام کی طرف بڑھنے لگی اوردونوں ہی ممالک کے درمیان اب جمی ہوئی برف پگھلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ جلد معاہدہ ہو جائے گا۔امریکی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرامریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے ساتھ جلد معاہدہ ہو جائے گا۔

شمالی کوریا کے ساتھ ہونے والا معاہدہ دنیا کیلئے فائدہ مند ہوگا جب کہ تاحال ملاقات کے لیے وقت اورجگہ کا تعین نہیں کیا گیا ۔اب تک امریکا کے کسی بھی صدرکی شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کی یہ پہلی ملاقات ہوگی جوبہت اہم تصور کی جارہی ہے۔گزشتہ روزشمالی کوریا کے سربراہ کی جانب سے ڈونلد ٹرمپ کو ملاقات کے لیے پیشکش کی گئی تھی، جسے امریکی صدرکی جانب سے بھی قبول کرلیا گیا تھا۔واضح رہے کہ امریکا نے بھی شمالی کوریا سے مذاکرات کرنے میں دلچسپی ظاہرکی تھی مگر انہوں نے شمالی کوریا کی جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری کی شرط عائد کی تھی جسے شمالی کوریا کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…