ترک فوج شامی سرحد کے قریب ،کسی بھی وقت عفرین میں داخلے کی دھمکی

10  مارچ‬‮  2018

دمشق(این این آئی) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے دعویٰ کیا ہے کہ ترک فوج عفرین کے قریب پہنچ گئی ہے جو کسی بھی لمحے شہر کے شمال اور مغرب کی سمت سے اندر داخل ہوسکتی ہے جبکہ شام کے کرد اکثریتی علاقے عفرین میں کرد ملیشیا کرد پروٹیکشن یونٹس نے عفرین کا محاصرہ کیے جانے کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے کرد اکثریتی علاقے عفرین میں کرد ملیشیا کرد پروٹیکشن یونٹس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں ترک فوج کی جانب سے عفرین کا محاصرہ کیے جانے کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔

کرد پروٹیکشن یونٹس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ ترک فوج شہر سے 10 سے 15 کلو میٹر کی دوری پر ہیں۔دوسری جانب سیرین ڈیموکریٹک فورس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ داعش کے خلاف لڑنیوالے 1700 جنگجوؤں کو عفرین میں ترک فوج کے خلاف لڑائی کے لیے بھجوانے کی تیاری کی گئی ہے۔درایں اثناء ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے دعویٰ کیا کہ ترک فوج عفرین کے قریب پہنچ گئی ہے جو کسی بھی لمحے شہر کے شمال اور مغرب کی سمت سے اندر داخل ہوسکتی ہے۔عفرین سے 20 کلو میٹر دور تزویراتی علاقے جندیرس پرقبضے کے بعد ایک بیان میں صدر ایردوآن نے کہا کہ ہمارا اصل ٹارگٹ عفرین ہے۔ ہم نے عفرین کا محاصرہ کرلیا ہے اور ہم اللہ کے حکم سے کسی بھی وقت شہر کے اندر داخل ہوسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…