شام میں جنگ بندی کا اعلان جھوٹ نکلا، شدید گولہ باری،متعدد افراد ہلاک،غذائی امدادکی آڑ میں کیا کچھ ہورہا ہے،شرمناک انکشاف

28  فروری‬‮  2018

شام (سی پی پی ) شام کے علاقے مشرقی غوطہ میں جنگ بندی کے ابتدائی لمحات ہی میں غوطہ دھماکوں سے گونج اٹھا ،6افراد ہلاک ہو گئے، شہری محصور ہو کر رہ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریوں کا انخلا اور امدادی کارکنوں کی رسائی ممکن بنانے کے لیے روس نے مشرقی غوطہ میں روزانہ پانچ گھنٹے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا لیکن جنگ بندی کے ابتدائی لمحات ہی میں غوطہ دھماکوں سے گونج اٹھا۔باغیوں نے شامی حکومت پر

حملوں کا الزام عائد کیا جبکہ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ باغیوں نے گولہ باری کرکے انسانی انخلا میں رکاوٹ ڈالی۔غوطہ میں شامی اور روسی فوج کی جانب سے باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں اب تک ساڑھے پانچ سو کے قریب افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، جن میں130بچے بھی شامل ہیں۔ ہسپتالوں میں اس وقت صرف110 ڈاکٹرز کام کررہے ہیں اور چالیس کے قریب میڈیکل طلبا ان ڈاکٹرز کا ہاتھ بٹانے میں مصروف ہیں۔شدید بمباری کے باعث غوطہ میں آباد چار لاکھ کے قریب شہری محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ ان میں ستر فیصد آبادی بوڑھوں، بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔غوطہ میں صحت اور خوراک کے سنگین مسائل کا سامنا ہے،امدادی کارکنوں کی جانب سے غذائی اشیا کے عوض مجبور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے شرمناک واقعات کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کی اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے بھی تصدیق کی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…