ون بیلٹ روڈ منصوبے کے مقابلے میں امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا کا منصوبہ،چین کا حیران کن ردعمل سامنے آگیا

24  فروری‬‮  2018

بیجنگ (سی پی پی ) چین نے کہا ہے کہ ون بیلٹ روڈ منصوبے کے مقابل پراجیکٹ پر کوئی تشویش نہیں ، چین کسی ایسے منصوبے کا مخالف نہیں جس سے معاشی و سماجی فوائد حاصل ہوں، چین نے ہمیشہ اشتراکیت کے ذریعے ترقی کو سپورٹ کیا ۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے مقابل امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا کے منصوبے پر کوئی تشویش نہیں۔

ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ سماجی، معاشی اور باہمی تعاون کا نظام ہے، ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کو پہلے ہی60 سے زائد ممالک تک پہنچایا جا چکا ہے، چین کسی بھی ایسے منصوبے کا مخالف نہیں جس سے معاشی و سماجی فوائد حاصل ہوں، چین نے ہمیشہ اشتراکیت کے ذریعے ترقی کو سپورٹ کیا ہے، اوبور منصوبہ بین الاقوامی برادری کا حمایت یافتہ منصوبہ ہے، ایسے منصوبے انتہائی اہم لیکن رضاکارانہ طور پر بنائے جائیں۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے گذشتہ روز اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا مشترکہ علاقائی بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی پر غور کر رہے ہیں جو چین کے بیلٹ اور روڈ کا متبادل تصور کیا جا رہا ہے ، چین کو اس پر کوئی تشویش نہیں ہے، چین اس منصوبے پر کسی بھی قسم کی پریشانی میں مبتلا نہیں۔ترجمان کے مطابق چین نے پہلے ہی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کے ایسوسی ایٹ منصوبہ کی تجاویز دی ہوئی ہیں جس کے ذریعے مختلف ممالک مابین بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور باہمی روابط سے ترقی کی منازل طے کی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…