دبئی سے ہالینڈ جانے والی پرواز کوایک مسافر نے ایسا کام کردیا کہ جہاز کو ہنگامی لینڈنگ کروانا پڑ گئی، فضائی سفر کی تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ

18  فروری‬‮  2018

ویانا (مانیٹرنگ ڈیسک)  دبئی سے ہالینڈ جانے والی پرواز کوایک مسافر کی طرف سے مسلسل گیس خارج کرنے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔عموماً فضائی سفر کے دوران کوئی فنی خرابی یا کسی بڑی پریشانی کے سبب ہوائی جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی جاتی ہے تاہم اس بار ایک عجیب و غریب واقعے نے پائلٹ کو طیارے کو منزل سے پہلے ہی راستے میں اتارنا پڑگیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی سے ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم جانے والی ٹرانساویا ایئرلائن کی پرواز کی معمول کی پرواز نے شیڈول کے مطابق اڑان بھری ، ابتداء4 میں سب کچھ ٹھیک رہا تاہم آگے کچھ ایسا ہوا جو لوگوں کے وہم و گمان میں ہی نہ تھا۔دوران سفر جہاز کا اندرونی ماحول اس وقت خراب ہونے لگا جب ایک مسافر کے گیس خارج کرنے کا نہ رکنے والا عمل شروع ہوا جس پر آس پاس بیٹھے مسافروں نے عملے سے شکایت کی تاہم توجہ دلانے کے باجود مذکورہ شخص بے قابو ہوکرلگاتار گیس خارج کرتا رہا۔جب مسافروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو انہوں نے براہ راست جا کر پائلٹ کے سامنے معاملہ بیان کیا، کپتان سے شکایت پر وہ شخص آگ بگولہ ہوگیا اور طیش میں آکرمسافروں سے جھگڑنے لگا جس پر مسافر نشستوں سے کھڑے ہوگئے اور شورشرابا شروع ہوگیا۔مسافروں میں تلخی بڑھنے لگی تو کپتان نے منزل پر پہنچنے سے قبل ہی آسٹریا کے شہر ویانا کے ہوائی اڈے پر جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ کرادی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے جہاز میں داخل ہوکر 4 مسافروں کو حراست میں لے لیا اور پرواز کو اپنی منزل کی جانب روانہ کردیا۔ٹرانساویا ایئرلائن کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے حراست میں لیے گئے مسافروں پر سفری پابندی کردی اور ہمیشہ ہمیشہ کے عموماً فضائی سفر کے دوران کوئی فنی خرابی یا کسی بڑی پریشانی کے سبب ہوائی جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی جاتی ہے تاہم اس بار ایک عجیب و غریب واقعے نے پائلٹ کو طیارے کو منزل سے پہلے ہی راستے میں اتارنا پڑگیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…