’’اب پاکستان تیار رہے اسے قیمت چکانا پڑے گی‘‘ مقبوضہ کشمیر میںفوجی چھائونی حملے کے بعد بھارتی خاتون وزیر دفاع دماغی توازن کھو بیٹھی، پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکی دے ڈالی

13  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ جموں و کشمیر میں جموں کے علاقے سنجوان میں کشمیری مجاہدین کے چھائونی پر حملے کے بعد بھارت کے ایک بار پھر پاکستان پر الزامات کا سلسلہ جاری ہے اور اب بھارتی خاتون وزیر دفاع نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے پاکستان کو دھمکی دے ڈالی ہے۔ بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتھارامان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

نرملا سیتھا رامان نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجی چھائونی پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کو پاکستان سے مدد فراہم کی گئی جبکہ مقامی طور پر ان کی مدد کی گئی ہے۔ بھارتی خاتون وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ تمام شواہد کو جمع کرلیا گیا ہے اور ہمیشہ کی طرح ہم حملوں کے ثبوت پاکستان کو فراہم کریں گے۔نرملا سیتھا راون نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کے ذمہ دار آج بھی پاکستان میں آزاد گھوم رہے ہیں تاہم پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں فوجی چھاؤنی پر حملوں کی قیمت چکانا پڑے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کشمیری مجاہدین نے جموں کے علاقے سنجوان میں قائم بھارتی قابض فوج کی چھائونی پر حملہ کیا تھا جس میں بھارتی میڈیا کے مطابق 5فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری مجاہدین برسرپیکار ہیں ۔خیال رہے کہ اس س قبل پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے کے بعد بھی بھارت نے اسی طرح کے پاکستان پر الزام عائد کئے تھے تاہم تحقیقات کے بعد بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس کے تمام الزامات غلط ثابت ہوئے تھے۔پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے میں بھی بھارتی فوج کو بڑا جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا اور سنجوان فوجی چھائونی میں بھی بھارتی فوج اپنی کوتاہیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے ایک بار پھر تمام الزامات پاکستان پر عائد کر دئیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…