مصری فورسز کا سیناء میں کریک ڈاؤن جاری جاری ، مزید 28 جنگجو ہلاک

13  فروری‬‮  2018

قاہرہ(این این آئی)مصر کی سکیورٹی فورسز نے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء میں داعش اور دوسری تنظیموں سے وابستہ مشتبہ جنگجوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے ان کے حملوں میں مزید 28 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے سرکاری ٹیلی ویڑن نے فوج کا ایک بیان نشر کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ فضائیہ نے جنگجوؤں کے 60 ٹھکانوں کو بھی بمباری کرکے تباہ کردیا ہے۔

مصری فورسز صدر عبدالفتاح السیسی کے حکم پر اسرائیل اور غزہ کی پٹی کی سرحد کے ساتھ واقع اس شورش زدہ علاقے میں یہ کارروائی کررہی ہیں۔ انھوں نے نومبر میں سیناء ہی میں ایک مسجد میں تباہ کن حملے میں 300 سے زیادہ نمازیوں کے جاں بحق ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز کو تین ماہ میں جنگجوؤں کو شکست دینے کا حکم دیا تھا۔عبدالفتاح السیسی مارچ میں دوبارہ صدر منتخب ہونے کے لیے امیدوار ہیں اور وہ اس سے قبل شمالی سیناء سے شورش پسندی کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…