پیرس حملوں کا مشتبہ ملزم عدالت میں سوالوں کا جواب دینے سے انکاری

6  فروری‬‮  2018

برسلز (این این آئی)فرانس کے دار الحکومت پیرس میں نومبر 2015ء میں دہشت گردی کے حملوں کے واحد زندہ بچ جانے والے مشتبہ ملزم نے برسلز میں ایک عدالت میں اپنے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران میں کسی قسم کے سوالوں کا جواب دینے سے انکار کردیا ۔امریکی ٹی وی کے مطابق صلاح عبدالسلام کے خلاف اس کے آبائی شہر برسلز میں پولیس کے ساتھ مقابلے اور پولیس اہلکاروں کے قتل کی کوشش کے الزام میں مقدمہ چلایا جارہا ہے۔

اس نے خودکار ہتھیار سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی اور فرار ہوگیا تھا مگر اس کو 18 مارچ 2016ء کو اسی علاقے سے گرفتار کر لیا گیا تھا جہاں وہ اور داعش کے دوسرے جنگجو رہتے رہے تھے۔باریش صلاح عبدالسلام کو پیرس کی جیل سے برسلز منتقل کیا گیا اور عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔اس کو نقاب پوش محافظوں نے اپنے گھیرے میں لے رکھا تھا۔عدالت میں مقدمے کی کارروائی شروع ہونے کے بعد جب حکام نے اس سے پوچھ تاچھ شروع کی تو اس نے سوالوں کا جواب دینے سے انکار کردیا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…