پاکستان جنوبی ایشیاء کا اہم ترین ملک،ملکر دنیا میں مقام پر پیداکریں گے،ایران

4  فروری‬‮  2018

تہران(این این آئی) ایرانی وزیر نوجوانان ڈاکٹر سید عبدالحمید احمدی نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان اور ایران کے درمیان نفرت پیدا کرنا چاہتا ہے۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر سید عبدالحمید احمدی نے کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام برادرملک پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دشمن ہمارے درمیان نفرت پیدا کرنا چاہتا ہے مگر وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا، ایران دوطرفہ تجارت بڑھانے کیساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ میں بھی پاکستان سے ہر ممکن تعاون کرے گا۔

اس موقع پر مشیر اسپورٹس ایران ڈاکٹر حبیب اللہ عباس اورسیجی سعد مغدم بھی موجودتھے۔ڈاکٹرعبدالحمید احمدی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہیں،دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وقت گزرنے کیساتھ یہ تعلقات آئندہ نسلوں میں منتقل ہونگے انھوں نے کہاکہ پاکستان جنوبی ایشیا کا اہم ملک ہے، ایران اور پاکستان ملکردنیا میں مقام پیدا کرینگے، ہماری اقدار اور ثقافت یکساں اورمذہب ایک ہے۔ایرانی وزیر نے کہاکہ ایران اور پاکستان کے درمیان کھیلو ں سمیت مختلف شعبوں میں بڑھایا جائیگا اور پاکستان کے ساتھ کھلاڑیوں کی تربیت ،کوچنگ اور تکنیکی شعبوں میں بھی تعاون بڑھائیں گے تاہم ایران کا ایک خصوصی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…