ایران میں ایک بار پھر مظاہرے پھوٹ پڑے، متعدد شہروں میں لوگ سڑکوں پر آگئے،ایرانی حکومت ہل کر رہ گئی

31  جنوری‬‮  2018

تہران(آئی این پی) ایران کے مختلف شہروں میں چند روز کے وقفے کے بعد حکومت کے خلاف دوبارہ احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیٹ کے ذریعے منظرعام پر آنے والی فوٹیج کے مطابق ایران کے جنوبی شہر بندر عباس ، وسطی صوبے اصفہان کے شہر نجف آباد ، جنوب مشرقی شہر کرمان اور صوبہ فارس کے وسطی شہر شیراز میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔بندر عباس میں احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین نے دوسرے شہریوں سے احتجاجی تحریک میں

شامل ہونے پر زور دیا۔شیراز میں مظاہرین نے مرگ بر آمر کے نعرے لگائے ۔واضح رہے کہ ایران کے شہروں میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے دوران میں یہی نعرہ سب سے زیادہ بلند کیا جاتا رہا ہے اور آمر سے ان کی مراد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ہیں۔نجف آباد میں احتجاجی مظاہرے کے شرکا نے رجیم کے خلاف نعرے بازی کی۔کرمان میں مظاہرین نے سکیورٹی فورسز پر زور دیا کہ وہ تشدد کے ذریعے ان کی تحریک کو دبانے کی کوشش نہ کریں بلکہ وہ پرامن مظاہروں کی حمایت کریں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…