فلسطینی امن مذاکرات کریں ،ورنہ امداد بند ، صدر ٹرمپ کی دھمکی

26  جنوری‬‮  2018

ڈیووس(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں کو ایک مرتبہ پھر دھمکی دی ہے کہ اگر انھوں نے اسرائیل کے ساتھ امن عمل شروع نہیں کیا تو ان کو امریکا کی طرف سے ملنے والی مالی امداد روک دی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کی اور اس کے بعد کہا کہ فلسطینیوں نے نائب صدر مائیک پینس سے ان کے حالیہ دورے کے موقع پر ملاقات نہ کر کے امریکا کی توہین کی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں امن چاہتے ہیں اور وہ یہ توقع کرتے ہیں کہ فلسطینیوں میں معتدل ذہن کے لوگ امن کے لیے آگے آئیں گے۔لیکن ساتھ ہی انھوں نے دھمکی آمیز انداز میں خبر دار کیا کہ انھوں ( فلسطینیوں ) نے ایک ہفتہ قبل ہی ہمارے عظیم نائب صدر سے ملاقات نہ کرکے ہماری توہین کی ہے حالانکہ ہم انھیں امداد کی شکل میں لاکھوں ،کروڑوں ڈالرز دیتے ہیں۔یہ ان گنت رقم ہے۔

اب انھیں اس وقت تک امدادی رقم نہیں ملے گی ،جب تک وہ اسرائیلیوں کے ساتھ میز پر نہیں بیٹھ جاتے اور امن مذاکرات نہیں کرتے۔عالمی لیڈروں نے ان کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے اعلان پر سخت تشویش کا اظہار کیا اوراس کو کھلے بندوں اسرائیل کی طرف داری کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے مشرق وسطیٰ کے خطے میں امن وسلامتی پر منفی اثرات مرتب ہونے کے علاوہ عالمی سطح پر بھی سنگین مضمرات ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…