ٹرمپ افغانستان کے لیے نرم اور پاکستان کے لیے سخت گیرثابت،ٹرمپ کی نئی حکمت عملی کے اصل مقاصد کیا ہیں؟امریکی تھنک ٹینک کے انکشافات

24  جنوری‬‮  2018

کابل(این این آئی)عالمی امور کے ماہرین نے کہاہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا منصب صدارت پر اولین برس یقینی طور پر افغانستان کے لیے مثبت رہا ہے۔ اس کے مقابلے میں اْن کی انتظامیہ کی ناراضی و برہمی پاکستان کو سمیٹنا پڑی ہے۔ صدر ٹرمپ کے دور میںپاک امریکی تعلقات کا گراف بلند ہونے کے بجائے مسلسل نیچے جا رہا ہے اور اب امریکی امداد کی بندش نے صورت حال کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرین نے کہاکہ سابق صدر باراک اوباما کے دور میں افغانستان کی جنگ ختم کرنے کی

کوششیں ضرور کی گئی لیکن اْن کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے نہیں آئے تھے۔ حالانکہ اوباما کی جانب سے کہا گیا تھا کہ افغانستان کی جنگ امریکی تاریخ کی سب سے طویل جنگ بن چکی ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ساری امریکی فوج واپس بلا لی جائے، لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینگ وْوڈرو ولسن سینٹر کے جنوب مشرقی ایشیائی امور کے ماہر مائیکل کوگلمین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اور ان کے مشیروں کو موجودہ پالیسی اور حکمت عملی مرتب کرنے میں ایک برس سے زائد کا عرصہ لگا اور مستقبل کے حالات ہی طے کر سکیں گے کہ ٹرمپ کی افغان پالیسی خطے میں کیسے نتائج کی حامل ہو سکے گی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…