گجرات اور دہلی میں دھماکوں میں ملوث بھارتی اسامہ بن لادن گرفتار،یہ شخص کون ہے اور کیا کرتارہا؟حیرت انگیز دعوے کردیئے گئے

23  جنوری‬‮  2018

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے سنہ 2008 ء میں پے درپے بم دھماکوں میں ملوّث ایک مشتبہ اور مطلوب شخص عبدالسبحان قریشی کو ایک چھاپا مار کارروائی کے بعد گرفتار کر لیا ۔قریشی کو بھارت کااسامہ بن لادن قرار دیا جاتا رہا ہے

اور وہ بھارتی مجاہدین نامی جنگجو تنظیم کا مرکزی بم ساز تھا۔ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق قریشی اسکول کے زمانے میں ایک خاموش طبع اور ذہین طالب علم تھا۔اس کے انتہا پسند بننے کا سفر 2001ء میں شروع ہوا تھا ۔اس نے تب اچھی شہرت کی حامل ایک کمپیوٹر فرم میں ملازمت کے لیے تعلیم کو خیرباد کہہ دیا تھا۔یہ فر م تقریریں ریکارڈ اور ایڈٹ کیا کرتی تھی ۔اس کو بھارت میں اسلامی طلبہ تحریک کا ترجمان کا قرار دیا جاتا تھا۔ بعد میں ملک میں اس تحریک پر پابندی عاید کردی گئی تھی۔دہلی کے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ 2008ء میں مجاہدین گروپ کے جنرل سیکریٹری کی گرفتاری کے بعد عبدالسبحان قریشی اس کا کرتا دھرتا بن گیا تھا۔اس مجاہدین گروپ نے 2007ء اور 2008ء میں جے پور ، احمد آباد ، دہلی اور شمالی ریاست اتر پردیش میں برقی میلوں کے ذریعے بم دھماکوں کی ذمے داری قبول کی تھی اور بھارتی حکومت نے قریشی کا نام مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا تھا۔بھارتی حکومت نے قریشی کا نام مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا تھا



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…