ٹرمپ کے تلخ ترین بیانات اور الزامات کے بعد ماحول ٹھنڈا کرنے کی کوششیں،امریکہ نے پاکستان کے اہم ادارے کو بڑا تحفہ دیدیا

19  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں متعین امریکی سفیرڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ 1997ء سے لیکر اب تک موٹروے پولیس نے دیانتدار، پروفیشن اور عوامی خدمت کے ادارے کے طور پر قومی سطح پراپنی ساکھ بنائی ہے، موٹروے پولیس کا فرض، تمام تر خطرات کے باوجود ، اعلیٰ پیشہ ورانہ اور اخلاقی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے انسانی جان کو بچانا اور ضرورتمندوں کی مدد کرناہے۔امریکی سفیر نے یہ بات جمعہ کو امریکی حکومط کی طرف سے 18 کروڑروپے مالیت کی10 ۱یمبولینسیں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے

پولیس کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ عطیہ پاکستان میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی صلاحیت کو بہتر بنانے اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویپولیس کی ملک میں شاہراہوں کومحفوظ بنانے کے مشن کی تکمیل میں امریکہ کی طرف سے دیرینہ اور ثمر آورکوششوں کا غماز ہے ۔تقریب میں وزیر مملکت برائے مواصلات محمد جنید انورچوہدری، سیکرٹری مواصلات فرقان بہادرخان اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل ڈاکٹر کلیم امام نے بھی شرکت کی۔امریکی سفیر نے پولیس فورس میں خواتین اہلکاروں کی شمولیت کی بھی تعریف کی جن کی نمائندگی قومی سطح پر کسی بھی ادارے میں عورتوں کی شمولیت کی شرح سے چار گْنا زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ موٹروے پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور سب کی شمولیت کو یقینی بنانے کی روایت کی عکاسی کرتی ہے۔ موٹروے پولیس کی جانب سے ان ایمبولینسوں کو کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پاکستان بھر میں مختلف اہم مقامات پر رکھا جائے گا۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے چار افسران نے امریکی سفارتخانے کے عالمی ادارہ برائے انسداد منشیات اور نفاذ قانون (آئی این ایل) سے ماسٹر ٹرینرز کے طور پر ہنگامی طبی امداد دینے کی تربیت بھی حاصل کی ہے اور اب یہ ماسٹر ٹرینرز ، ادارے کے دیگر افسران کو یہی تربیت فراہم کریں گے جو کسی بھی سنگین حادثے کی صورت میں سب سے پہلے جائے وقوعہ پر پہنچتے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…