آئیں تلخیاں ختم نئی شروعات کرتے ہیں،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی نمایاں قربانیوں کا اعتراف ،امریکہ کی بڑی قلابازی،اہم پیشکش کردی

16  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) امریکی نائب معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسط ایشیائی امور ایلس ویلز نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی نمایاں قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ تعلقات کو نئی جہت کی جانب گامزن کرنے کی ضرورت ہے۔ منگل کو امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے15 اور 16 جنوری کو اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ایلس ویلز نے

پاکستانی سرکاری حکام سے ملاقاتوں کے دوران پاکستان کیساتھ تعلقات کو ایک نئی جہت کی جانب گامزن کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو مستحکم اور خوشحال خطہ کی منزل کے حصول کے باہمی مفاد پر مبنی ہوں۔ نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی نمایاں قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیاء کے بارے میں امریکی حکمت عملی ایک مستحکم اور پرامن افغانستان کے قیام، جنوبی ایشیاء میں داعش کو شکست دینے اور پاکستان اور امریکہ کیلئے مشترکہ خطرہ بنے ہوئے دہشت گردوں کو شکست دینے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…