سعودی عرب کا خواتین کو محرم کے بغیر ویزا دینے کا اعلان

13  جنوری‬‮  2018

ریاض(آئی این پی) سعودی حکومت نے خواتین کو سیاحت کے لیے بغیر محرم کے ویزا دینے کا اعلان کردیا۔ڈائریکٹر جنرل کمیشن لائسنس ڈپارٹمنٹ عمر المبارک کے مطابق خواتین سیاحتی ویزے پر تنہا بھی سعودی عرب آسکیں گی اس کے لیے ان کے ساتھ خاندان کے کسی فرد یا محرم کا ہونا ضروری نہیں تاہم 25 سال سے کم عمر خواتین کے لیے محرم ہونا لازم ہوگا۔عرب حکام کے مطابق سیاحتی ویزے کی میعاد 30 دن ہوگی

اور 25 سال یا اس سے بڑی عمر کی خاتون اکیلے سعودی عرب آنے کی مجاز ہوگی۔ اہل خانہ کے ہمراہ سیاحتی ویزے پر آنے والے ہر فرد کا الگ الگ ویزا ہوگا اور ایک ویزا ایک ہی شخص کے لیے ہوگا۔عمر المبارک کا کہنا ہیکہ سیاحتی ویزے کے حوالے سے قوانین مرتب کیے جارہے ہیں جو حکامِ بالا سے منظوری کے بعد سامنے لائے جائیں گے جب کہ ویزے سے متعلق الیکٹرانک سسٹم اور دیگر تیاریاں آخری مراحل میں ہیں جنہیں حتمی شکل دی جارہی ہے۔امکان یہی ظاہر کیا جارہا ہے کہ رواں سال مارچ میں سیاحتی ویزے کا اجزا شروع ہوجائے گا جس کے لیے مخصوص ٹریول ایجنسیوں کو پہلے سے ہی لائسنس جاری کیے جاچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…