جرمنی میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا گروہ کے آٹھ افرادگرفتار

  ہفتہ‬‮ 13 جنوری‬‮ 2018  |  12:00

برلن(این این آئی)جرمن حکام نے بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ایک گروہ کے آٹھ ارکان کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ہونے والوں میں جرمن فوج کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن پولیس کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات میں کہاگیاکہ بچوں سے جنسی زیادتی میں ملوث گروہ کے ارکان میں اس 47 سالہ خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو اپنے پارٹنر کے ساتھ مل کراپنے ہی بیٹے کو نہ صرف جنسی تشدد کا نشانہ بناتی رہی تھی بلکہ اپنے نو سالہ بیٹے کی پیسوں کے عوض تجارت بھی

کرتی رہی تھی۔ پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے پارٹنر کو گزشتہ برس ستمبرمیں گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ واقعہ جرمن ریاست باڈن ورٹمبرگ میں پیش آیا تھا۔جاری کی گئی مزید تفصیلات کے مطابق بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے چھ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان میں ایک جرمن فوجی اہلکار سمیت ایک جرمن ،ایک سوئس اور ایک ہسپانوی شہری شامل ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے تمام افراد سے تفتیش جاری ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اس کیس کے حوالے سے مزید تفصیلات بھی جلد سامنے آئیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں