مسئلہ فلسطین ،طویل انتظار ختم،مسلم ممالک نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ اسرائیل اور امریکہ ہکا بکا رہ گئے

7  جنوری‬‮  2018

عمان(این این آئی) عرب لیگ نے فلسطینی ریاست تسلیم کرانے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ اردن کے دارالحکومت عمان میں عرب لیگ میں شامل چھ ممالک کا اجلاس ہوا جس میں بیت المقدس کے معاملے پر غور کیا گیا۔ عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے اجلاس کی صدارت کی جس میں مصر، مراکش، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، فلسطین اور اردن کے وزرائے خارجہ نے

شرکت کی۔اردن کے وزیرخارجہ نے عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہوگا، امریکی صدر کا فیصلہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کے حوالے سے امریکی فیصلے کی کوئی آئینی اور قانونی حیثیت نہیں جبکہ فیصلے سے خطے میں تشدد بڑھے گا۔اجلاس میں القدس کی حیثیت اور شناخت کی تبدیلی کے خلاف مزید موثر سفارتی اقدامات کرنے اور فلسطین کو ریاست تسلیم کرانے کیلئے مشترکہ سفارتی کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ خطے میں آزاد وخودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر امن ناممکن ہے۔عرب لیگ نے خطے اور فلسطین کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے سفارشات مرتب کردیں جنہیں رواں ماہ عرب وزرائے خارجہ اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…