حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر حملہ،ایک پاکستانی شہید

3  جنوری‬‮  2018

ریاض (سی پی پی )یمن سے سعودی عرب کے جنوبی صوبہ جازان پر گولہ باری کے نتیجے میں پاکستانی مزدور جاں بحق ہوگیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان پر مارٹر گولے داغے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جازان کے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل یحییٰ القحطانی نے بتایا کہ تحقیقات سے پتہ چلا کہ جاں بحق کا تعلق پاکستان سے تھا جو محنت مزدوری

کے لیے سعودی عرب میں مقیم تھا۔ حملے میں تین گھروں کو نقصان پہنچا اور ایک گاڑی بھی تباہ ہوگئی۔ سیکیورٹی حکام نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔ واضح رہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت وسیع علاقے پر حوثی باغیوں نے قبضہ کرلیا ہے جو سعودی عرب پر میزائل اور گولہ باری کرتے رہتے ہیں۔ سعودی عرب کی زیر قیادت اسلامی فوجی اتحاد یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…