نئے سال کے آغاز پر ہی سعودی شہریوں پر بجلی گرادی گئی ،ضرورت کی اہم ترین چیزکی قیمتوں میں 80فیصد اضافہ

1  جنوری‬‮  2018

ریاض(آن لائن) سعودی عرب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 80 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔سعودی خبر ایجنسی کے مطابق حکومت نے آمدنی میں اضافے اور معاشی اصلاحات کے سلسلے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً اسی فیصد تک اضافے کا اعلان کیا ہے۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں کابینہ کے اجلاس کے دوران اصلاحات پروگرام کے تحت بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی

منظوری دی گئی۔سعودی موجودہ حکومت کی جانب سے دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے تاہم حکومت نے مہنگائی سے متاثر ہونے والے 3.7 ملین سعودی خاندانوں کے لئے نقد رقم کی فراہمی کی بھی منظوری دی۔نقد رقم کی فراہمی کا اطلاق ملک میں رہنے اور کام کرنے والے تارکین وطن پر نہیں ہوگا جب کہ نقد رقم کی فراہمی آئندہ ہفتے سے شروع کی جائے گی۔کابینہ سے منظوری کے بعد وزیر توانائی نے کہا کہ پیٹرول، ڈیزل اور ایوی ایشن فیول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے تاہم انہوں نے اس کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق سعودی کابینہ کے فیصلے کے بعد پیٹرول آکٹین 91 کی فی لیٹر قیمت ایک ریال 37 ہلالہ (Halalah) ہوگی جو اس سے قبل فی لیٹر محض 75 ہلالہ تھی۔ جب کہ پیٹرول آکٹین 95 کی نئی قیمت دو ریال اور چار ہلالہ ہوگی جو اس سے قبل صرف 95 ہلالہ میں دستیاب تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…