اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بیت المقدس کے معاملے پرووٹنگ ،جو ممالک امریکا کیخلاف ووٹ دیں گے ان کے ساتھ کیا ہوگا؟امریکہ نے انتہائی اقدام کی دھمکی دیدی

21  دسمبر‬‮  2017

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جمعرات کو بیت المقدس کے معاملے پرووٹنگ ہوگی،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ جو ممالک امریکا کیخلاف ووٹ دیں گیان کی امدادبندکردیں گے،امریکا سے امداد لینے والے ممالک کوپتاچل جائیگا،تمام صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں،لاکھوں ڈالرز ہم سے لیتے ہیں اور ہمارے خلاف ہی ووٹ کرتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں

جمعرات کو بیت المقدس کے معاملے پرووٹنگ ہوگی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 5 مستقل اراکین کو کسی بھی فیصلے کے خلاف ویٹو کا اختیار حاصل ہے لیکن جنرل اسمبلی میں ویٹو نہیں کیا جاتا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہے کہ جو ممالک امریکا کیخلاف ووٹ دیں گے ان کی امدادبندکردیں گے،امریکا سے امداد لینے والے ممالک کوپتاچل جائیگا،- تمام صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں،امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ لاکھوں ڈالرز ہم سے لیتے ہیں اور ہمارے خلاف ہی ووٹ کرتے ہیں۔اقوام متحدہ میں امریکا مخالف ووٹ دینے والے ملک کی امداد میں کٹوتی کرینگے۔یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے یروشلم کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے کیخلاف قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا۔ مصر کی جانب سے پیش کی گئی اس قرارداد کے حق میں سلامتی کونسل کے 14 اراکین نے ووٹ ڈالے تھے۔ اب توقع کی جا رہی ہے کہ فلسطین اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔15 سو ارب ڈالر کا بل امریکی سینیٹ میں گزشتہ روز منظور کیا گیا تھا۔واضح رہے کہامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بین الاقوامی اتفاق رائے سے انحراف کرتے ہوئے رواں ماہ 6 دسمبر کو یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کریں گے۔ ان کے اس اقدام کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی گئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…