بنگلہ دیشی شہری نے نیویارک میں دھماکہ کیوں کیا،حملے سے پہلے ٹرمپ کو فیس بک پر کیا دھمکی دی تھی، سنسنی خیز انکشافات

13  دسمبر‬‮  2017

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں حکام نے کہاہے کہ نیویارک میں بس ٹرمینل پر بم حملہ کرنے والے عقائد اللہ پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 27 برس کے بنگلہ دیشی تارکِ وطن عقائد اللہ پیر کو نیویارک کے مرکزی علاقے مین ہیٹن میں ایک بس ٹرمینل پر خودکش حملے کی کوشش میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔نیو یارک کے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی ٹوئٹ کے مطابق عقائد اللہ پر مجرمانہ طور پر ہتھیار رکھنے، دہشگردی کے

عمل کی حمایت اور دہشتگردی کا خطرہ پیدا کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔اس شخص کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس نے پیر کو حملے سے قبل فیس بک پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ایک تنبیہہ چھوڑی تھی۔فیس بک پوسٹ میں لکھا تھاکہ ٹرمپ تم اپنی قوم کو محفوظ رکھنے میں ناکام رہے ہو۔عقائد اللہ نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ انھوں نے یہ یہ حملہ دولتِ اسلامیہ کے لیے کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق عقائد اللہ نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ وہ یورپ میں کرسمس کے موقع پر ہونے والے حملوں سے متاثر تھا اور اس نے پورٹ اتھارٹی بس ٹرمینل پر اس تہوار کے بارے میں بہت سے پوسٹر دیکھنے کے بعد اس جگہ کو حملے کے لیے منتخب کیا۔ عقائد اللہ نے اپنے بم میں پائپنگ، کیلیں، نو والٹ کی بیٹری اور کرسمس کی لائٹوں کے تار استعمال کیے۔نیو یارک کے علاقے بروکلین میں عقائد اللہ کے گھر کی تلاشی لی گئی ہے اور پولیس کے مطابق انھوں نے تنہا ہی اس حملے کی منصوبہ بندی کی۔نیو یارک پولیس کے انٹیلیجنس اور انسدادِ دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی کمشنر جان ملر نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اور ایف بی آئی کو عقائد اللہ کے بارے میں پہلے سے معلوم نہیں تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…