ملائیشین فوج نے بیت المقدس سے قبضہ چھڑوانے کیلئے خود کو پیش کردیا ،ہر مسلمان کا دل جیت لیا

12  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب  سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے  کے اعلان پر  پوری مسلم دنیا میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے ۔تمام مسلم ممالک میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کئے جارہے ہیں لیکن ملائیشیاءکی فوج نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ایسا اعلان کر دیا ہے کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں۔ عالمی میڈیا  رپورٹس کے مطابق ملائیشیئن آرمی نے اعلان

کیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس کے معاملے پر حرکت میں آنے کے لیے بالکل تیار ہے اور اعلیٰ قیادت اور ملکی سربراہ کے اشارے کی منتظر ہے۔ملائیشین وزیردفاع ہشام الدین طون حسین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بطور وزیردفاع وثوق کے ساتھ یہ کہتا ہوں کہ ہماری فوج یروشلم کے معاملے پر متحرک ہونے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور ملائیشین آرمڈ فورسز کے سپریم کمانڈر اور سربراہ مملکت سلطان محمد ہفتم کی طرف سے سگنل ملنے کی منتظر ہے۔ہشام الدین طون حسین نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ امریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرکے پوری امت مسلمہ کے منہ پر طمانچہ مارا ہے اور اسے اس کے نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔واضح رہے کہ اس معاملے پر ترکی کے صدر طیب اردوان اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوکے درمیان شدید تلخ کلامی بھی ہوچکی ہے ۔

 

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…