اسرائیل پوری دنیا میں رسوا ہو کر رہ گیا، افریقی اور یورپی یونین کا بھی مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت ماننے سے انکار

11  دسمبر‬‮  2017

برسلز(این این آئی)یورپی یونین میں خارجہ پالیسی کی ذمّے دار فریڈریکا موگرینی نے اس خیال کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیل مشرق وسطی میں دیرپا حل تک پہنچنے کے لیے توجہ دے رہا ہے۔ جرمن ریڈیو کے مطابق پیر کے روز اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتین یاہو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں موگرینی نے کہا کہ یورپی یونین بیت المقدس کی پوزیشن کے حوالے سے بین الاقوامی اتفاق رائے کا احترام کرتی ہے۔ اْن کا اشارہ امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کو عالمی برادری کی

جانب سے مسترد کر دیے جانے کی طرف تھا۔موگرینی نے امن عمل میں اردن کے فرماں روا کے لیے اپنی مکمل سپورٹ کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جنوری میں فلسطینی صدر کے ساتھ بات چیت کریں گی۔اس موقع پر نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ یورپی یونین کے زیادہ تر ممالک بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر لیں گے کیوں کہ اس اقدام کا مقصد امن عمل کو آگے لے جانا ہو گا۔اسرائیلی وزیراعظم نے باور کرایا کہ بیت المقدس کے بارے میں ٹرمپ کا فیصلہ حقیقت پر مبنی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…