سعودی عرب میں غیر قانونی مقیم افرادکیخلاف کریک ڈاؤن جاری،پچھلے 3دنوں میں کتنے ہزار افراد کو گرفتار کرلیاگیا،اعداد و شمار جاری

19  ‬‮نومبر‬‮  2017

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ، تین دنوں میں 24 ہزار غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ سے گزشتہ روز جاری کیے گئے تازہ بیان میں کہاگیاکہ اقامہ بارڈر اور وورک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف گزشتہ بدھ 15 نومبر سے شروع ہونے والے کریک ڈاون کے پہلے تین روز میں 23 ہزار 938 غیر ملکی

دھر لئے گئے ۔بیان کے مطابق جن میں سے اقامہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد 18ہزار 702 ہے، 3 ہزار 883 بارڈر سکیورٹی اور 4 ہزار 353 بلا اجازت کام کرنے میں ملوث پائے گئے۔جبکہ ان غیر ملکیوں کے لئے سہولت کاری اور چھپانے کے الزام میں 25 سعودی شہریوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 42 فیصد گرفتاریاں مکہ مکرمہ ریجن، 19 فیصد ریاض، 11 فیصد عصیر، 6 فیصد جازان اور 5 فیصد شرقیہ ریجن سے کی گئی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…