اہم اسلامی ملک میں لڑکیوں کیلئے شادی کی کم از کم عمر 18 برس سے کم کر کے 9 برس کر نے کافیصلہ

17  ‬‮نومبر‬‮  2017

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق میں لڑکیوں کیلئے شادی کی کم از کم عمر کو 18 برس سے کم کر کے 9 برس کر نے کے حوالے سے متنازع ترمیمی بل پر مختلف حلقوں کی جانب سے وسیع پیمانے پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے ، اس بِل پر ابتدائی رائے شماری بھی ہو چکی ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں ذاتی احوال کے قانون سے متعلق دو ہفتے قبل پیش کیا جانے والا ترمیمی بل ابھی تک مختلف حلقوں کی جانب سے وسیع پیمانے پر

تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس بِل پر ابتدائی رائے شماری بھی ہو چکی ہے۔اس سلسلے میں تازہ ترین نکتہ چینی بدھ کے روز عراقی کلا کی انجمن کی جانب سے سامنے آئی۔ انجمن نے ذاتی احوال سے متعلق مجوزہ قانونی بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس کے نتیجے میں فرقہ وارانہ شناخت کا پہلو اجاگر ہو گا۔ انجمن نے اپنے بیان میں کہا کہ مجوزہ بِل کے سبب خاتون شہری کو ذاتی احوال کے موجودہ قانون کے تحت حاصل حقوق سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ نیا بل آئین کے آرٹیکل 14 سے منظور شدہ قانون کے تحت مساوات کے بنیادی اصول کو منسوخ کرتا ہے۔وکلا کی انجمن کے مطابق نئے قانون میں سب سے زیادہ متنازعہ پہلو عراقی لڑکیوں کے لیے شادی کی کم از کم عمر کو 18 برس سے کم کر کے 9 برس کر دینا ہے۔ اس طرح انسانی حقوق کے تمام بین الاقوامی معاہدوں اور منشوروں پر عمل درامد رک جائے گا جن کی عراق توثیق کر چکا ہے اور وہ اس کے قانون ساز نظام کا ایک حصہ ہیں۔نیا ترمیمی بل من مانی طلاق کی صورت میں بیوی کو نہ صرف زر تلافی سے بلکہ مطلقہ کو شوہر کے گھر میں سکونت سے بھی محروم کر دے گا۔یاد رہے کہ عراقی پارلیمنٹ نے نومبر کے اوائل میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران ذاتی احوال کے قانون سے متعلق ترمیمی بِل پر ابتدائی طور پر ہونے والی رائے شماری میں موافقت کا اظہار کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…