سعودی عرب میں نقاب نہ کرنے پربہن کی چہرے کی ہڈی توڑ دی

14  ‬‮نومبر‬‮  2017

ریاض(این این آئی) چہرہ نہ ڈھانپنے پر بہن کے ساتھ غیر معمولی تشدد کے واقعہ نے سعودی معاشرے میں گرما گرم بحث چھیڑ دی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی خاتون نے واٹس ایپ پر پیغام میں واضح کیا کہ ایک بھائی نے اپنی بہن کے چہرے کی ہڈی صرف اس بات پر توڑ ڈالی کہ اس نے اپنا چہرہ نہیں ڈھانپا تھا ۔ اس حادثہ کے بعد بہن

کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ لڑکی نے سوشل میڈیا پر یہ اطلاع دی کہ اسے اپنے بھائی کیخلاف پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی رپورٹ واپس لینے کیلئے زبردست دبائو کا سامنا ہے۔ کئی سعودی خواتین نے چہرہ نہ ڈھاپنے پر لڑکی پر ہونیو الے تشدد کی یہ کہہ کر حمایت کی کہ نہ وہ دین اور معاشرے کی روایت کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوتی اور نہ ہی اسے یہ دن دیکھنا پڑتا۔ دوسری جانب نقاب کی فرضیت کے دلائل دینے والوں کو چیلنج کردیاگیا ہے ۔ دسیوں شہریوں اور خواتین کا کہنا تھا کہ نقاب لینا شرعاً ضروری نہیں لہذا اسے شرعی خلاف ورزی نہیں کہا جاسکتا۔ سماجی روایت بے شک ہے۔ بعض خواتین کا کہناتھا کہ حجاب کا حکم قرآن میں آیا ہے ، سعودی عرب جیسی اسلامی ریاست میں حجاب کے فرض نہ ہونے کے فلسفیانہ دلائل دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…