اسرائیل کی جانب سے اہم اسلامی ملک میں زہریلی گیس سے حملوں کا انکشاف

1  ‬‮نومبر‬‮  2017

غزہ(آن لائن) فلسطین کے علاقے غزہ میں نہتے شہریوں پر اسرئیل کی جانب سے زہریلی گیس کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں کی لاشوں کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں ممنوعہ زہریلی گیس کا استعمال کیا اور اسرائیل کے سنگین جرائم پر

بین الاقوامی برادری نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کا اپنے بیان میں کہنا ہیکہ فلسطین میں قابض اسرائیل کی جانب سے جاری مظالم پر بین الااقوامی برادری کی مجرمانہ خاموشی معنی خیز ہے ، اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے مہلک ترین ہتھیاروں کا استعمال کیا جاتا رہا ہےلیکن یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل کی جانب سے حملوں میں زہریلی گیس کااستعمال کیا گیا ہے۔ادھر قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی وزارت صحت کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے غزہ میں کسی قسم کی زہریلی گیس کا استعمال نہیں کیا گیا ہے اور سرنگ میں ہلاکتوں کی وجہ وہاں موجود بارود تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز غزہ کے مشرقی علاقے خان یونس پراسرائیل نے سرنگ پربمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…