پاک امریکہ کشیدہ تعلقات میں نیا موڑ،فیصلے کی گھڑی آگئی

23  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کا انحصار طالبان کے خلاف ایکشن پر ہو گا، افغانستان اور پاکستان میں استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔پیر کو اپنے بیان میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ نئی افغان پالیسی پر بات چیت کے لئے منگل کو پاکستان جاؤں گا ۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات کا انحصار طالبان کے خلاف ایکشن پر ہو گا ۔ پاکستان کو خطے کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لینا ہو گا ۔ افغانستان اور پاکستان میں استحکام ہماری اولین ترجیح ہے ۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن منگل کو ایک روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان

آئیں گے، وہ وزیراعظم اور آرمی چیف سے بھی ملاقات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن  منگل کو ایک روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچ رہے ہیں ۔ریکس ٹلرسن وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،وزیرخارجہ خواجہ محمدآصف اور بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقاتیں کرینگے ۔ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات ،افغانستان میں استحکام اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیاجائیگا۔امریکی وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب خواجہ محمدآصف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ ادھر امریکہ کے وزیردفاع جمز میٹس اس سال دسمبر میں پاکستان کادورہ کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…