سعودی حکومت غیر ملکیوں پر مہربان،بڑی پریشانی ختم،خوشی کی لہر دوڑ گئی

23  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اقامہ کے حامل تارکین وطن کے نومولود بچوں کو سعودی عرب داخلے کے لئے ائر پورٹ پر ویزا جاری کیا جائے۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس کے مطابق ننھے مہمانوں کے لئے والدین کے اصل ملک سے ویزا لیکر سعودی عرب آنے کی ضرورت نہیں۔3الیوم نامی ویب سائٹ پر شائع ڈائریکٹوریٹ کے بیان میں کہا گیا ہے سعودی اقامہ کے حامل تارکین وطن کے وہ بچے جو بیرون ملک پیدا ہوئے ہوں،

انہیں والدین کے ساتھ سعودی عرب آمد پر چند شرائط پر پورا اترنے کی صورت میں ائرپورٹ پر ہی ویزا جاری کیا جا سکے گا۔ڈائریکٹوریٹ کے مطابق اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے سعودی عرب آنے والے نومولود کا الگ پاسپورٹ ہونا ضروری ہے۔ نیز اس کے والدین کے پاس سعودی عرب کا اقامہ موجود ہو۔ اگر بچہ والدہ کے ہمراہ سفر کر رہا ہے تو والدہ کا نو مولود کے والد کی کفالت میں ہونا ضروری ہے۔سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی تارکین وطن کے لئے موبائل فون کی پری پیڈ سم چارج کروانے کی خاطر اقامہ نمبر کی شرط ختم کردی گئی۔اطلاعات کے مطابق کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تمام موبائل کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی۔ بورڈ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام موبائل صارفین کو کریڈٹ ڈلوانے کیلئے مملکت میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کو اقامہ نمبر اور شہریوں کو سعودی شناختی کارڈ کا نمبر ڈالنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ فیصلے پر عملدرآمد 26 صفر سے ہو گا۔واضح رہے کہ کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے قبل ازیں  فیصلہ کیا تھا کہ پری پیڈ سم میں کریڈت لوڈ کروانے یا کسی دوسرے کے موبائل میں بیلنس ٹرانسفر کرنے کیلئے اقامہ یا شناختی کارڈ نمبر ڈالنا ضروری ہو گا۔ بعدازیں تمام موبائل سموں کو فنگر پرنٹ سے مربوط کردیا گیا تھا۔ اب جبکہ تمام موبائل سمیں فنگر پرنٹ سے جوڑ دی گئی ہیں تو بیلنس ڈالنے کیلئے اقامہ یا شناختی کارڈ نمبر کی ضرورت باقی نہیں رہی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…