دنیا کو 5 بڑی طاقتوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا،ترکی نے اہم اسلامی ملک میں فوجی اڈے کے قیام کا دھماکہ خیزاعلان کردیا

20  اکتوبر‬‮  2017

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)جمہوریت کا دعویدار بننا ہے تو دنیا کو آپس میں تعاون کرنا ہوگا ، دنیا کو 5 بڑی طاقتوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا،دہشت گرد تنظیموں کے خلاف یکساں کارروائی کی جائے، یورپ بھی دہشتگرد تنظیموں کے خلاف اپنا قبلہ درست کرے اور موقف میں سختی لائے،

عرب ممالک کی منطق سمجھ سے بالا تر ہے کہ وہاں دیگر ممالک تو اپنے فوجی اڈے قائم کر سکتے ہیں مگر ترکی کو اجازت نہیں۔ترکش میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے استنبول میں منعقدہ ٹی آر ٹی ورلڈ فورم کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ اگر جمہوریت کا دعویدار بننا ہے تو دنیا کو آپس میں تعاون کرنا ہوگا ۔ انہوں نے شام میں موجود دہشت گرد تنظیم پی وائی ڈی کو امریکی اسلحے کی فراہمی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہاں کی دانشمندی ہے کہ دہشتگرد تنظیموں میں امتیاز رکھا جائے ،یورپ بھی دہشتگرد تنظیموں کے خلاف اپنا قبلہ درست کرے اور موقف میں سختی لائے۔دنیا کو 5 بڑی طاقتوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ ترک صدر نے خلیج کی صورت حال کے حوالے سے پْر امید ہوتے ہوئے کہا قطر کی طرح ترک فوجی اڈے کے قیام کی پیشکش ہم نے سعودی عرب کو بھی دی تھی مگر ہمیں جواب موصول نہیں ہوا۔عرب ممالک کی منطق سمجھ سے بالا تر ہے کہ وہاں دیگر ممالک تو اپنے فوجی اڈے قائم کر سکتے ہیں مگر ترکی کو اجازت نہیں۔ انہوں نے شامی مہاجرین کی آباد کاری کے حوالے سے کہا کہ ترکی نے اب تک 30 ارب ڈالرز شا می مہاجرین پر خرچ کیے ہیں جو کہ ہماری بر تری نہیں بلکہ اخلاقی ،دینی اور انسانی ذمہ داریوں کی عکاسی کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…